سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں ضروری مرمت و ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

ہفتہ 31 مئی 2025 18:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (گیپکو) نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں ضروری مرمت و ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایس ڈی او کنسٹرکشن سیالکوٹ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں 1، 15، 18، 22، 25، 29، جون کو نظام آباد، نیکاپورہ، محلہ اسلام آباد، رسول پور، گوپالپور، فیڈرز اور 3، 10، 14، 17، 21 جون کو چٹی شیخاں، گوہدپور، ماچھی کھوکھر، ننگل، مغل پورہ، بونکن، فیڈرز اور 2، 16 جون کو کمانوالا، کندن پور، ڈالو والی، گل بہار، فیڈرز اور29،25 جون کو رنگ پورہ، پورا ہیراں، امام صاحب، سرکلر روڈ، فیڈرز اور 2، 5، 12، 16، 19، 23، 26، 30 جون کو شادیوال، سید پور، فیڈرز صبح 8 بجے سے لیکر دوپہر 12 بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :