مضر صحت اور غیر قانونی گٹکے رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر تین گرفتار ملزمان کو 2/2 سال قید

ہفتہ 31 مئی 2025 18:30

عمرکوٹ 31 مئی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) عمرکوٹ کی عدالت نے مضر صحت اور غیر قانونی گٹکے رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر تین گرفتار ملزمان کو 2/2 سال قید اور 2/2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ ایک ملزم کیخلاف جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔

(جاری ہے)

سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ عمرکوٹ منیر احمد جگسی 10 بیگ مضر صحت اور غیر قانونی سفینا گٹکے رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر گرفتار تین ملزمان دلبر خاصخیلی،ڈیون کمار میگھواڑ اور پرکاش مھراج کو 2/2 سال قید اور 2/2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے جبکہ عدالت نے ایک ملزم پریتم مالہی کیخلاف جرم ثابت نہ ہونے پر اس کو بے گناہ قرار دیکر رہا کرنے کا حکم دیا،تاہم عدالت کی جانب سے عائد کیا گیا جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید چھ چھ ماہ کی سزا بھگتنا ہو گی۔

\378

متعلقہ عنوان :