راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات کے مقدمے میں ملوث ملزم ساجد محمود کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی

ہفتہ 31 مئی 2025 18:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات کے مقدمے میں ملوث ملزم ساجد محمود کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی۔ عدالت نے مجرم کو 5 سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم کو مارچ 2024 میں نیو ٹاؤن پولیس نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب اس کے قبضے سے 520 گرام چرس برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

کیس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد عدالت میں ٹھوس شواہد پیش کیے گئے جس کے بعد معزز عدالت نے قرار واقعی سزا سناتے ہوئے ملزم کو مجرم قرار دیا۔

اس موقع پر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن، تفتیشی افسران اور لیگل ٹیم کو کامیاب پیروی پر شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے راولپنڈی پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس قسم کے مقدمات میں سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :