گورنر خیبر پختونخوا کا پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے نتیجہ میں ہونیوالے مالی نقصانات پر اظہار افسوس

ہفتہ 31 مئی 2025 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ پانچ روز سے تیز آندھی اور حالیہ بارشوں کے نتیجہ میں ہونیوالے مالی نقصانات سمیت 10 افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہی.

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخوا نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہی. انہوں نے تیز آندھی اور بارشوں سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیاہی. گورنر نے کہا کہ کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :