ڈیرہ مراد جمالی ،نامعلوم مسلح ڈاکو موٹرسائیکل ،نقدی اور موبائل لوٹ کرفرار

ہفتہ 31 مئی 2025 19:40

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال میں ڈاکووں کی دیدہ دلیری کلینک میں گھس کر ڈاکٹر کو ذدوکوب کر کے ان سے موٹر سائیکل نقدی موبائل چھین کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق نوتال میں نا معلوم مسلح ڈاکو کلینک میں گھس کر ڈاکٹر زاہد حسین بھٹی کو ذدوکوب کرنے کے بعد ان سے موٹر سائیکل نقدی موبائل چھین کر فرار ہوگئے واقع کی اطلاع پر نوتال پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :