فیصل کریم کنڈی کی کوششوں سے نیوٹک کی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجرا کردیا گیا

ہفتہ 31 مئی 2025 19:45

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کوششوں سے نیوٹک کی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجرا کردیا گیا ، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمشن کی چیئرپرسن گلمینہ بلال نے یہ سرٹیفکیٹ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے حوالہ کردی جس پر گورنر خیبرپختونخوا نے چیئرپرسن نیوٹک کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس رجسٹریشن سے گومل یونیورسٹی اور خطہ کے نوجوان مستفید ہونگے ،انہوں نے امید ظاہر کہ کہ نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال اس ادارہ کی عظمت رفتہ کی بحالی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے واضح رہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی خصوصی دلچسپی پر گومل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر شکیب اللہ خان کی وائس چانسلر شپ کے دوران اس سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیئے نیوٹک کو رجسٹریشن کے لیئے درخواست دی گئی تھی ، یونیورسٹی کے لیئے اس سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیئے گومل یونیورسٹی کے سابق پبلسٹی آفیسر اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ریجنل انچارج محمد فضل الرحمان بھی کوشاں رہے۔