
معاشرتی ترقی کا انحصار خواتین کی خودمختاری اور انہیں یکساں مواقع فراہم کرنے سے منسلک ہے ،مشیر ترقی ونسواں
ہفتہ 31 مئی 2025 20:30
(جاری ہے)
یہ نمائش خواتین کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جہاں وہ اپنی ہنر مندانہ صلاحیتیوں کو نہ صرف ظاہر کر سکتی ہیں بلکہ اسے معاشی ذریعہ بھی بنا سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کی معاشی خودمختاری نہ صرف ان کے ذاتی استحکام کی ضامن ہے بلکہ پورے خاندان اور معاشرے کی خوشحالی کا باعث بھی بنتی ہے۔ اس ضمن میں خواتین کو ہنر مند بنانے، کاروبار شروع کرنے، اور معاشرتی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ ترقی نسواں خواتین کے لیے تربیتی ورکشاپس، فنانسنگ اسکیمز، اور مارکیٹنگ کے مواقع فراہم کرنے جیسے منصوبوں پر کام کررہا ہے تاکہ خواتین کی مصنوعات کو وسیع پیمانے پر فروغ دیا جا سکے۔یہ ایک طویل المدتی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد بلوچستان میں خواتین کو پائیدار معاشی مواقع فراہم کرنا ہے۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے خواتین کی ترقی اور خودمختاری کے لئے لیڈیز پردہ کلب کوئٹہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی ادارہ خواتین کی اجتماعی ترقی، ہنر مندی کیفروغ اور معاشی خود انحصاری کے حوالے سے قابلِ ستائش خدمات سر انجام دے رہا ہے جس سے خواتین کو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں مدد مل رہی ہے۔نمائش میں مختلف قسم کے دستکاری کے سامان، کپڑوں کی مصنوعات، جیولری، فوڈ آئٹمز، اور دیگر گھریلو اور تخلیقی مصنوعات کے اسٹالز لگائے گئے تھے جن میں بلوچستان کی خواتین نے اپنی مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ اس نمائش میں نہ صرف خواتین کاروباری شخصیات بلکہ طالبات اور خواتین ہنر مندوں کی بھی بڑی تعداد نے حصہ لیا، جو اس بات کا مظہر ہے کہ بلوچستان کی خواتین معاشرتی اور معاشی ترقی میں بھرپور حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ثابت کریں روزانہ ایک لاکھ ڈالر کے اشتہار دے رہے ،عظمیٰ بخاری کا فواد چودھری کو چیلنج
-
گورنر فیصل کریم کنڈی کا یوم شہداء پولیس کے موقع پر پشاور پولیس لائن کا دورہ
-
طبی عملے کو صرف تین ہفتوں کی چھٹی ملے گی‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس
-
مسجد الاقصی کی بے حرمتی مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کی سازش ہے‘ طاہر اشرفی
-
شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے، کبھی فراموش نہیں کریں گے‘ مریم نواز شریف
-
وزیر اعلیٰ نے تعیناتیوں کے لئے پولیس افسروں کے انٹرویوز کئے
-
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا فوری نوٹس لے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
-
کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے، وادی سے بھارتی قبضہ ختم کروانے میں عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
-
گست کو پاکستان کی تاریخ کا س ب سے کنسرٹ منعقد ہوگا ،سعید غنی
-
خواتین معاشرتی و ملکی ترقی میں برابر کی شراکتدار ہیں، فیصل کنڈی
-
گورنر خیبرپختونخوا کا یوم شہداء پولیس کے موقع پر پشاور پولیس لائن کادورہ، شہدائے پولیس کی یادگار پر حاضری دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.