آرٹس کونسل کراچی کے زیرِ اہتمام ’’اردو ناول کی غیر موجودگی۔ حقیقت یا افسانہ ؟ ‘‘کے عنوان پر لیکچر کا انعقاد

ہفتہ 31 مئی 2025 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام عالمی تناظر میں ’’اردو ناول کی غیر موجودگی۔ حقیقت یا افسانہ ؟ ‘‘ کے عنوان پر لیکچر کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیاگیاجس کی صدارت معروف شاعرہ زہرا نگاہ نے کی۔ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق لیکچر میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے گفتگو کی جبکہ ادبی کمیٹی(فکشن)کے چیئرمین اخلاق احمد خان، پریس اینڈ پبلی کمیٹی کے چیئرمین غازی صلاح الدین، حوری نورانی، صادقہ صلاح الدین، شاعرہ ڈاکٹر فاطمہ حسن سمیت مختلف علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر معروف ادیب، نقاد، کالم و مضمون نگار ڈاکٹر ناصر عباس نیر نے عنوان سے متعلق تفصیلی لیکچر پیش کیا ۔معروف شاعرہ زہرا نگاہ نے صدارتی خطبہ میں کہاکہ ناصر عباس کا ناول کے بارے میں لیکچر سن کر قر العین کی یاد آگئی اور جو ہمیشہ یاد رہ گیا وہ خدیجہ مستور کا ناول آنگن ہے، ناصر سے جب بھی ملاقات ہوتی ہے شگفتگی کا احساس ہوتا ہے، ان سے میرا تعلق تنقید سے ہوا، ناصر کی خوبی یہ ہے کہ وہ پسند نا پسند کا کھل کر اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ احمد شاہ کی کوششوں سے آرٹس کونسل ایک ایسی جگہ بن گئی جہاں ہم سب بیٹھ کر علم، ادب اور تہذیب کی بات کرلیتے ہیں ورنہ اب یہ موقع بھی رفتہ رفتہ ہمارے معاشرے سے غائب ہوتا جارہا ہے۔