کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پونچھ سردار ظہیرکی شہید پولیس اہلکاروں کی قبروں پر حاضری

ہفتہ 31 مئی 2025 21:10

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پونچھ سردار ظہیر کا گزشتہ دنوں لسڈنہ تولی پیر ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والے آزادکشمیر پولیس کے افسران ذاکر اعوان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی آئی جی آفس پونچھ اور یاسر عرفات پرسنل سٹاف آفیسر ڈی آئی جی پونچھ کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خرم اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد عمران عباس نقوی اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ثاقب عباسی بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور شہداء درجات کے کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔