کوئٹہ کے نواحی علاقے سرہ خولہ کے قریب کلی منگلہ میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2 سگے بھائی جاں بحق

ہفتہ 31 مئی 2025 21:20

0کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2025ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے سرہ خولہ کے قریب کلی منگلہ میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2 سگے بھائی جاں بحق جبکہ 9 افراد شددی زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق ہفتہ کی شام کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی کے علاقے تھانہ ہنہ کی حدود میں سرہ خولہ کے قریب کلی منگلہ منگلہ نصب کیا گیا دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں عبداللہ نامی شخص کے 2 بیٹے عبدالسلام اور عبدالنافع موقع پر جاں بحق جبکہ دھماکے سے جانان، سیف الرحمن ، سمیع اللہ ، ذبیح اللہ، محمد آصف، نصیب اللہ ، جمیل احمد شدید زخمی ہوگئے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرلئے تاہم دھماکے کی نوعیت کا معلوم کیا جارہا ہے مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔