ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنما انیس قائمخانی کی جناح ہسپتال کے یونٹ انچارج عدنان بھائی کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت

ہفتہ 31 مئی 2025 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما انیس قائمخانی نے مرکزی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے رکن اور جناح ہسپتال کے یونٹ انچارج عدنان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی، بعد ازاں مرحومہ کی نماز جنازہ جامع مسجد غوث الاعظم لکھن سوسائٹی کورنگی میں ادا کی گئی جس میں انیس احمد قائمخانی کے ہمراہ مرکزی رہنماشاکر علی، اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی، ٹان آرگنائزر کورنگی، حق پرست رکن سندھ اسمبلی نجم مرزا، ٹان و یوسی کمیٹی ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔