
uپشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع لورالائی کے ضلع کمیٹی کا اجلاس
: پارٹی کے تنظیمی سیاسی امور کا جائزہ لیا گیا اور تحصیلوں نے اپنی رپورٹس پیش کی جس پر تفصیلی بحث کے بعد ان کی منظوری
ہفتہ 31 مئی 2025 22:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے محبوب چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی ملی مشر محمود خان اچکزئی کی سیاسی بصیرت کے بدولت پارٹی پشتونخوا وطن کے عوام کی نمائندہ قومی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔
ملک میں آئین کی بالاستی ، پارلیمنٹ کی خودمختاری ، جمہور کی حکمرانی ، قوموں کی برابری پر مبنی حقیقی جمہوری فیڈریشن کے قیام، ملکی اداروں کو سیاست میں مداخلت سے دور رکھنے کے لیے ملک کے ہر سیاسی جمہوری تحریک میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے وقت سے پارٹی اپنا مثبت سیاسی جمہوری کردار ادا کرتی آرہی ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ انہوںنے کہا کہ آج صوبے پر مسلط حکومت اور فارم 47کے نمائندوں کی نااہلی ، ناکامی کے باعث لورالائی کے عوام بدترین مسائل ومشکلات سے دوچار ہیں۔ عوام کو تعلیم ، صحت، پینے کے صاف پانی ،روزگار سے محروم رکھا گیا ہے ۔ ہسپتالوںمیں علاج ومعالجے کی سہولیات میسر نہیں اور لوگ ملتان اور کوئٹہ کی جانب سے رُخ کرتے ہیں۔ لورالائی کے شہری علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث ہر علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔ اسی طرح تعلیمی اداروں کی بند ش ، عدم سہولیات ، اساتذہ کی کمی وغیر حاضری سے تعلیمی سلسلہ بھی شدید طور پر متاثر اور ہزاروں بچے آج بھی سکولوں میں داخلوں سے محروم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں چوری ، ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں تشویشناک ہیں پولیس ، لیویز فورس ان جرائم کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لاکر شہر کو جرائم سے پاک بنانے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی غیر سنجیدگی سستی کے باعث عوامی مسائل میں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ پارٹی ہر کارکن عوام کی آنکھ ، کان اور زبان کی طرح ہیں جو ہر مسئلے کو اجاگر کرنے اس کے حل کے لیے اپنی محنت کرتے ہیں اور عوام کی تمام تر امیدیں پشتونخواملی عوامی پارٹی سے وابستہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن ہر سطح پر اپنی تنظیمی صلاحیتوں کو دوبالا کرتے ہوئے تنظیم کو فعال ومنظم بنانے ، اپنی تنظیمی اجلاسوں کو بروقت کرنے میں سنجیدہ اور اپنی ذمہ داریوں کو احساس کریں اور جاری جدوجہد میں ایک فعال اور مخلص کارکن کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کریں۔
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کا ایرانی شہر بوشہر پر فضائی حملہ،جنوبی پارس گیس فیلڈ پر بمباری
-
عمران خان کی مشاورت کے بغیر وزیراعلیٰ علی امین بجٹ منظور نہیں کریں گے
-
سیاسی، فوجی اور اقتصادی محاذوں پر اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے
-
کون سی قوتیں ہیں جو اقتدار تک عوام کی رسائی کو روکتے ہیں؟
-
خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کردیا
-
اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟
-
یوکرین کو ایک ہفتے میں روس سے 36 سو لاشیں موصول
-
بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ کو نوازا گیا جبکہ عوام کو چاروں طرف سے گھیر کر مارا گیا ہے
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے
-
مسلح افواج کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی ریلیف الاؤنس دینے کا فیصلہ
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.