ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی

ہفتہ 31 مئی 2025 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی کردی گئی۔ہفتہ کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر54 روپے60 پیسے سستا کر دیا گیا ہے، ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 838 روپے اور 31 پیسے مقرر کی گئی ہے اور ایل پی جی کی فی کلو قیمت 4روپے 62 پیسے کمی کے بعد 240 روپے53 پیسے ہو گی۔

متعلقہ عنوان :