ایشین کپ کوالیفائر‘ پاکستان فٹ بال ٹیم کے عبوری اسکواڈ کا اعلان

فارورڈ علی حیدر شاہ، اسکاٹ لینڈ میں کھیلنے والے ریان محمد اسکواڈ میں شامل‘محمد صدام، عمران کیانی، عیسیٰ سلیمان اور اوٹس خان آئوٹ

اتوار 1 جون 2025 12:05

ڈنمارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)میانمار کے خلاف ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے ایشین کپ کوالیفائر میچ کیلیے پاکستان فٹ بال ٹیم کے عبوری اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان فٹ بال ٹیم نے 10 جون کو ہونے والے میچ کیلیے 27 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ڈنمارک میں کھیلنے والے فارورڈ علی حیدر شاہ، اسکاٹ لینڈ میں کھیلنے والے ریان محمد کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان فٹ بال ٹیم کے عبوری اسکواڈ میں محمد صدام، عمران کیانی، عیسیٰ سلیمان اور اوٹس خان کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیفینڈر محب اللہ نے پاکستان فٹ بال اسکواڈ میں واپسی کی ہے جبکہ 3 گول کیپر یوسف اعجاز بٹ، ثاقب حنیف اور حسن علی شامل ہیں۔عبوری اسکواڈ میں ڈیفینڈرز مامون موسیٰ، محمد فضل، وقار احتشام، عبدالرحمان، عمر حیات، عبداللّٰہ اقبال، حسیب احمد خان، محب اللہ شامل ہیں۔پاکستانی فٹ ٹیم کے مڈ فیلڈ کیلئے عالمگیر غازی، ہارون حامد، علی عزیر، یاسر عرفات،معین احمد، عمر علی، عبدالصمد، راہس نبی اور زید شاہ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔عبوری اسکواڈ میں فارورڈز میں فرید اللّٰہ،عدیل یونس، میکائل عبداللّٰہ، محمد وحید، شائق دوسست، علی حیدر اور محمد رایان شامل ہیں۔