گلگت‘ اسکول اساتذہ کا اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے احتجاجی دھرنا 8 ویں روز بھی جاری

متاثرہ اساتذہ کو قانون کے مطابق حق دیا جائے گا‘ڈائریکٹر جنرل اسکولز فیض اللہ لون کی گفتگو

اتوار 1 جون 2025 12:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)گلگت بلتستان کے سرکاری ٹیچرز کا محکمہ تعلیم کے دفتر کے سامنے احتجاج جاری ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ 6 ہزار 857 اساتذہ کو کئی سال سے ترقی سے محروم رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسکول اساتذہ کا گریڈ میں اضافے کے لیے احتجاجی دھرنا آٹھ روز سے مسلسل جاری ہے۔گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر جنرل اسکولز فیض اللّٰہ لون نے بتایا ہے کہ متاثرہ اساتذہ کو قانون کے مطابق حق دیا جائے گا۔