Live Updates

انجمن تاجران پاکستان کی وزیر اعظم کوچار ممالک کے کامیاب دورے پر مبارکباد

سیاسی جماعتیں میثاق معیشت کیلئے سر جوڑ کر بیٹھیں ‘صدر آل پاکستان انجمن تاجران

اتوار 1 جون 2025 12:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)آ ل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف کوچار ممالک کے دورے کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران آذربائیجان کی جانب سے 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے ،پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط ہونے کے لئے غیر معمولی اقدامات کی طرف پیشرفت کرنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دفاعی میدان میں پاکستان نے اپنی واضح برتری ثابت کر دی ہے اب ہمیں بطور قوم معاشی میدان میں بھی کامیاب ہو کر دکھانا ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملک کو مشکل حالات سے باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئی ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسی پالیسیاں ترتیب دی جائیں جس سے معیشت پائیدار ہو ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات