Live Updates

عالمی یوم والدین:پاکستان سمیت دنیابھرمیں محبت، قربانی اور رہنمائی کے اعتراف کا عالمی دن منایاگیا

اتوار 1 جون 2025 14:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)دنیا بھر میں یکم جون کو پاکستان سمیت دنیابھرمیںعالمی یوم والدین(Global Day of Parents)منایاگیا، اس دن کے منانے کا مقصد والدین کی بے لوث محبت، قربانیوں اور بچوں کی پرورش میں ان کے اہم کردار کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔پاکستان میں اس دن کی مناسبت سے مختلف تقاریب، سیمینارز اور سوشل میڈیا مہمات کا انعقاد کیاگیا، جہاں والدین کے حقوق، خاندانی نظام کی مضبوطی اور بچوں کی بہتر تربیت جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ نے 2012 میں اس دن کو باقاعدہ طور پر منانے کا اعلان کیا تھا تاکہ عالمی سطح پر والدین کی خدمات کو سراہا جاسکے اور خاندان کے ادارے کو مضبوط کیا جا سکے۔ماہرین کے مطابق والدین بچوں کی پہلی درسگاہ ہوتے ہیں، اور ان کی رہنمائی، تربیت اور محبت بچوں کی شخصیت کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔سوشل میڈیا پر بھی #GlobalDayOfParents اور #والدین_کا_دن جیسے ہیش ٹیگز کے ذریعے لوگ اپنے والدین سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیااور ان کی قربانیوں کو یاد کر کے خراج تحسین پیش کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات