نائب وزیراعظم وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ سے ٹیلیفون پر بات چیت

اتوار 1 جون 2025 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) نائب وزیراعظم وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لامے سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں راہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دوطرفہ تعلقات مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں راہنمائوں نے رابطہ میں رہنے پر اتفاق کیا اور رواں ماہ کے بعد منعقدہ اعلیٰ سطح کی سرگرمیوں کے موقع پر ملاقاتیں بھی ہوں گی۔