فیصل آباد پولیس نے اغواء برائے تاوان کا اشتہاری ملزم 10سال بعد گرفتار کرلیا

اتوار 1 جون 2025 17:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) فیصل آباد پولیس نے اغواء برائے تاوان کا اشتہاری ملزم 10سال بعد گرفتار کرلیا۔ترجمان پولیس کے مطابق سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری ملزم ناصر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم تھانہ مدینہ ٹاؤن کے مقدمہ 635/15بجرم 365/365Aت پ میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزم ناصر نے 10 سال قبل عاشق نامی شخص کوگھر کے باہر سے اغواء کیا اور تاوان کا مطالبہ کیاتھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ترجمان نے بتایا کہ سنگین جرائم میں ملوث دیگر ملزمان اور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جنہیں جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔