ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کو92 لاکھ روپے کی مزید انتہائی ضروری ادویات فراہم

اتوار 1 جون 2025 17:40

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کو92 لاکھ روپے کی مزید انتہائی ضروری ادویات فراہم کردی گئیں۔ادویات سمیت دیگر آلات کی دستیابی سے ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ میں مزید سہولیات میسرجس سے سروسز ڈلیوری میں بھی مزید بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکیٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ثاقب منیر نے بتایا کہ سٹاک میں ایمرجنسی سمیت دیگر استعمال کی ادویات،انجکشن اور سیرپس شامل ہیں۔انہوں نے ادویات کا سٹاک اپنی نگرانی میں سٹور میں پہنچایا اور ادویات کو رجسٹرڈ کرایا گیا۔انہوں نے بھرپور معاونت پر ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کا شکریہ اداکیا۔\378

متعلقہ عنوان :