وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پر مبارکباد

بدھ 4 جون 2025 20:16

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے جنہوں نے 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کیا۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ریاست کے غیر متنزلزل عزم کی روشن مثال ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے ہر فتنے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔