گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا شمالی وزیرستان میں 14 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین

بدھ 4 جون 2025 18:13

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا شمالی وزیرستان میں 14 دہشتگردوں کی ہلاکت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شمالی وزیرستان میں 14 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی اداروں کی کامیاب کارروائیاں لائقِ تحسین ہیں،خوارج کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔گورنر سندھ نے کہا کہ قوم کے دفاع میں سکیورٹی فورسز کا حوصلہ اور قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کا خاتمہ سکیورٹی فورسز کا عزم ہے۔