Live Updates

میثاق معیشت کے لے قومی مفاہمتی کمیٹی تشکیل دی جائے ‘چوہدری شجاعت حسین

حکومت و پاک افواج اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کررہی ہیں ،پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے

بدھ 4 جون 2025 21:38

میثاق معیشت کے لے قومی مفاہمتی کمیٹی تشکیل دی جائے ‘چوہدری شجاعت حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان و پاک افواج اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کررہی ہے جس پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے ،بھارتی جنگی جنون کو خاک میں ملانے پر پاکستانی قوم فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج اور جھوٹے بھارتی پروپیگنڈے کو بھرہور جواب دینے پر پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

یہ باتیں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن سے ملاقات کے دوران کیں ۔اس موقع پر طارق حسن نے چوہدری شجاعت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے استحکام و جمہوریت کے تسلسل کیلے اپنا قومی کردار مزید ادا کرنا ہوگا ،ملکی مفاد میں قومی یکجہتی لازم و ملزوم ہے ،معیشت کی مضبوطی کے لے مسلم لیگ کردار ادا کرنے کے لے تمام جماعتوں کے ساتھ تیار ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے مسلم لیگ کی تنظیمی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لئے تمام جماعتوں سے اتفاق رائے،مفاہمت،گفتد و شنید ضروری ہے ،حکومت کو اپنے اخراجات کو بھی کنٹرول کرنا ہوگا اور میثاق معیشت کے لے قومی مفاہمتی کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہو۔ دریں اثناء عید الاضحی مسلم لیگ کے سربراہ چویدری شجاعت حسین لاہور میں اور سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن کراچی میں منائے گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات