
پروفیسر اکرام الدین اجن کا ایل یو ایچ حیدرآباد میں جدید ٹراما یونٹ کے قیام کے سلسلے میں وارڈوں اور مختلف شعبوں کا دورہ
تین جدید اور مکمل طور پر لیس آپریٹنگ تھیٹرز قائم کیے جائیں، دس بستروں پرایچ ڈی یوجدید طبی آلات سے آراستہ کیا جائے،وائس چانسلرلیاقت یونیورسٹی
اتوار 1 جون 2025 20:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہنگامی طبی خدمات کے لئے مناسب تربیت یافتہ اور ماہر عملہ تعینات کیا جائے تاکہ چوبیس گھنٹے بیک وقت اعلی معیار کی دیکھ بھال فراہم کی جا سکے، انہوں نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں انگلینڈ سے ایک ماہر سرجن ڈاکٹر الماس قاضی جنہیں FRCS(Fellowship of the Royal College of Surgeons)کی سند حاصل ہے کو لیاقت یونیورسٹی ہسپتال میں تعینات کیا ہے تاکہ مریضوں کو بہترین طبی خدمات فراہم کی جا سکیں، یہ ماہر سرجن نہ صرف اس نئے ٹراما یونٹ میں اپنی خدمات فراہم کریں گے بلکہ وہاں تربیتی پروگرامز کا بھی انعقاد کریں گے تاکہ ہسپتال کے عملے کی مہارت میں اضافہ ہو، یہ نیا ٹراما یونٹ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے بالکل قریب قائم کیا جائے گا، تاکہ مریضوں تک فوری رسائی ممکن ہو اور ماہرین کی بروقت مداخلت کے ذریعے جان بچانے والی کارروائیوں میں تاخیر سے بچا جا سکے۔
اس اقدام سے شدید زخمی مریضوں کی صحت یابی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔وائس چانسلر اکرام الدین اجن نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک ایسا جدید ٹراما یونٹ قائم کرنا ہے جو بین الاقوامی معیار پر پورا اترے اور زخمیوں کے لیے بہتر اور فوری طبی امداد فراہم کرے۔ وائس چانسلر نے گیسٹرو انٹرولوجی یونٹ کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور وہاں کی سہولتوں اور خدمات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں، یہ تمام اقدامات لمس کی صحت عامہ کے شعبے میں جدت، معیار اور بہترین خدمات فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنرخیبرپختونخوا سے پاکستان میں تعینات اسٹریا کی سفیر انڈریا ویکی کی ملاقات
-
سمڑیال کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کو مسترد کردیا‘‘عظمیٰ بخاری
-
میثاق معیشت کے لے قومی مفاہمتی کمیٹی تشکیل دی جائے ‘چوہدری شجاعت حسین
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے چیئرمین پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن توقیر الحق کی ملاقات
-
گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، طبی ماہرن
-
ملک میں گدھوں اور مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا
-
وزیرداخلہ کی دتہ خیل میں بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کے لئے قواعد و ضوابط جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پر مبارکباد
-
فیصل آباد میں 13سالہ گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں ہلاکت قابل مذمت ہی: جاوید قصوری
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن،سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کا72واں یوم پیدائش 21جون کو منایا جائے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا شمالی وزیرستان میں 14 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.