صوبائی دارالحکومت کے ہوتے ہوئے اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا حکمرانوں کی امن وامان سے متعلق بلند وبانگ دعوے کی نفی ہوتی ہے، اے این پی

اتوار 1 جون 2025 21:10

m کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2025ء)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک منگلہ میں دھماکے اور اس قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے ہوتے ہوئے اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا حکمرانوں کی امن وامان سے متعلق بلند وبانگ دعوے کی نفی ہوتی ہے عوام کی جان ومال کی تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے بدبختانہ پشتون بلوچ وطن عرصہ دراز سے بدامنی انتہا پسندی دہشتگردی کی نرغے میں ہے منگلہ واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کراکر ملوث کرداروں اور مجرموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں گزشتہ روز ہنہ اوڑک کے علاقے منگلہ میں دھماکہ اس میں دو قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام کی جان ومال کی تحفظ ریاست و حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے بدبختانہ پشتون بلوچ وطن میں آئے روز دھماکے ٹارگٹ کلنگ اغوا برائے تاوان دہشت گردی روز کا معمول بن چکا ہے جس میں بے گناہ نہتے انسان زندگی سے ہاتھ دھو رہے ہیں بیان میں کہا گیا منگلہ واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کراکر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور سانحہ میں ملوث کرداروں مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے بیان میں لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئیں۔