Live Updates

پ*ریلوے میں 17 ہزار اسامیاں کا خاتمہ مزدور دشمن اقدام ہے : میاں ایوب

اتوار 1 جون 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2025ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے نایب صدر اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت ریلوے میں 17 ہزار اسامیوں کے خاتمے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف مزدور دشمن اقدام ہے بلکہ ہزاروں خاندانوں کو فاقہ کشی کی طرف دھکیلنے والا فیصلہ ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے ایک طرف تو معاشی کفایت شعاری اور اصلاحات کے نام پر ریلوے جیسے اہم شعبے میں ہزاروں محنت کشوں کو بیروزگار کر دیا ہے، تو دوسری جانب حکومتی اراکین، مشیروں اور وزرا کی تنخواہوں میں 500 گنا اضافہ کر کے اپنے دہرا معیار کا کھلا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ عوام کے جذبات، محنت کشوں کی قربانیوں اور ریاستی ذمہ داریوں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وزارت میں ہزاروں کی تعداد میں آسامیاں ختم کرنے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ حکومت معاشی بحران کا بوجھ سب سے زیادہ کمزور طبقے پر ڈال رہی ہے۔ ریلوے، جو ملک کی ریڑھ کی ہڈی سمجھی جاتی ہے، پہلے ہی بحران کا شکار ہے، اور اب اس کے محنت کشوں کی کمر توڑی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر واقعی بجٹ خسارے کو کم کرنا مقصود ہے، تو پھر وزرا، مشیروں اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں بے پناہ اضافہ کیوں کیا جا رہا ہی
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات