صوبہ کی بقاء کیلئے جدوجہد کرنے والوں کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا، فیصل کریم کنڈی

اتوار 1 جون 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں 26 مئی کوصوبہ بچاؤ احتجاجی مظاہرہ میں زخمی نوجوان خیام خان نے اپنی والدہ مردان سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی انیلہ شاہین کے ہمراہ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے خیام خان کو ریاستی تشدد کے سامنے بھٹو ازم اور صوبہ کے حقوق کا مقدمہ بہادری سے پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کی بقاء کے لئے جدوجہد کرنے والوں کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے اس موقع پر خیام خان کو خصوصی تحفہ بھی دیا ۔ خیام خان نے گورنر خیبرپختونخوا کے کردار کو پارٹی کے لئے ایک اثاثہ قرار دیا۔