پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کے فروغ کیلئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے،رہنماپیپلزپارٹی متین احمد قریشی

اتوار 1 جون 2025 21:30

سرگودھا -01 جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما متین احمد قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کے فروغ کیلئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے سے دریغ نہیں کریگی دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی جمہوری رویے اختیار کرنا ہونگے ،جب تک ہم جمہوری رویوں کو فروغ نہیں دینگے اس وقت تک ملک میں سیاسی استحکام کیساتھ ساتھ معاشی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ انہوں کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو اختیار ملا ہے اس نے ملکی استحکام کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔