
اقلیتوں کو برابر کے حقوق دینا ہماری آئینی ذمہ داری ہے،صوبائی حکومت اقلیتی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی،بیرسٹر ڈاکٹرمحمدعلی سیف
اتوار 1 جون 2025 21:50
(جاری ہے)
ہماری اصل پہچان کردار، اخلاق اور انسانیت سے ہونی چاہیے، نہ کہ مذہب، نسل، رنگ یا زبان سے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مذاہب بشمول اسلام، ہندو مذہب، مسیحیت اور سکھ مذہب، انسان دوستی، عدل، محبت اور اخلاقیات کی تعلیم دیتے ہیں۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کو صرف نوکری یا ڈگری کے لیے نہیں بلکہ شعور، آگہی اور خدمتِ انسانیت کے لیے حاصل کریں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے زور دیا کہ اقلیتوں کو برابر کے حقوق دینا نہ صرف آئینی ذمہ داری بلکہ سنتِ نبویؐ اور حکمِ الٰہی بھی ہے۔ ہماری حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی کہ اقلیتی نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے اور ان کے خوابوں کو عملی تعبیر دی جا سکے۔ ان کا کہنا تھاکہ دولت اور ملازمتیں انسان کے لیے ہیں، انسان ان کے لیے نہیں۔ تقریب میں اردو مضمون نویسی میں ساجد اقبال (کیلاش) نے پہلی اور سوریندر سنگھ (بونیر) نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انگلش مضمون نویسی، پینٹنگ، تھیمیٹک آرٹ، اردو، انگلش تقریری مقابلوں اور گائیکی میں بھی نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے نوجوانوں کو انعامات دیے گئے۔ پشتو گائیکی میں کرن ذوالفقار (پشاور) اور اشبام تنویر (پشاور) نمایاں رہیں۔ ریپ کیٹیگری میں جنید کیلاش کو خصوصی انعام دیا گیا جبکہ کم عمر گلوکار آئیزک جاوید المعروف ''چھوٹا استاد'' اور مہک جاوید کو 20، 20 ہزار روپے کے انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب کے ججز معروف گلوکارہ ستارہ یونس، اداکار سید رحمان شینو، پروفیسرز، نیشنل اسمبلی کے افسران اور دیگر شامل تھے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اس موقع پر اعلان کیا کہ محکمہ اطلاعات کے تحت ریڈیو پختونخوا اور دیگر پلیٹ فارمز پر اقلیتی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی سلاٹس دیے جائیں گے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ یہ نوجوان صرف مقامی سطح تک محدود نہ رہیں بلکہ ان کی آواز پورے پاکستان میں سنی جائے۔ تقریب کے اختتام پر محکمہ اقلیتی امور کے ڈپٹی سیکرٹری حبیب خان آفریدی نے مہمان خصوصی بیرسٹر ڈاکٹر سیف کو یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ مشہور فوٹوگرافر و مصور انکل ٹونی نے اپنی پینٹنگز تحفے میں دیں۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.