Live Updates

مقبوضہ جموںوکشمیر ،سات افراد کرونا میں مبتلا، بھارت میں تعداد 3ہزارسے تجاوز،مسلسل بارش کے باعث دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند

اتوار 1 جون 2025 22:40

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کرونا وبا کے سات نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وادی کشمیر میں 4افراد جبکہ جموں خطے میں تین لوگوںمیں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرینگر کے ایک رہائشی اور بانڈی پورہ کے ایک معمر شخص کو دو روز قبل کورونا میں مبتلا پایا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ڈینٹل کالج سرینگر میں زیر تعلیم بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے دو طلبا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ یوںوادی میں چار کورونا کیسز موجود ہیں۔جموںخطے میں تین افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ ان میں ریاسی کا ایک طالب علم ، بابلیانہ علاقے کا ایک شخص جبکہ کٹھوعہ ضلع کا ایک شخص شامل ہیں۔محکمہ صحت کے حکام نے عوام پر زور دیا کہ و ہ وبا سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔یاد رہے کہ بھارت میں کرونا وبا کے فعال کیسز کی تعداد 3ہزر 3سو95 تک پہنچ گئی ہے۔دریں اثنا وادی کشمیر میں مسلسل بارش سے دریائے جہلم کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات