ماں کا دودھ بچوں کی صحت اور نشوونما کے لیے بہترین غذا ہے،ڈاکٹر قندیل قیصر

اتوار 1 جون 2025 22:50

سیالکوٹ، (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) ماں کا دودھ بچوں کی صحت اور نشوونما کے لیے بہترین غذا ہے، جو نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی ترقی میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ماں کا دودھ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور ان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ماں کا دودھ بچوں کی صحت کے لیے قدرتی حفاظتی ڈھال ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار دودھ کے عالمی دن کے موقع پر ڈاکٹر قندیل قیصر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ شریفاں بی بی میموریل ہسپتال کوبے چک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، منعقدہ تقریب میں موجود دیگر ماہرینِ صحت نے بھی دودھ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور عوام کو اس کے استعمال کی ترغیب دی۔

انہوں نے کہا کہ دودھ نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کے لیے بھی ایک مکمل غذا ہے، جو ہڈیوں کی مضبوطی اور عمومی صحت کے لیے ضروری ہے۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر قندیل قیصر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کی تقریبات سے عوام میں صحت کے حوالے سے شعور بیدار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :