
غزہ میں امداد کی تقسیم موت کا پھندا بن گئی، انروا
یو این
پیر 2 جون 2025
02:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 جون 2025ء) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ میں امداد کی تقسیم 'موت کا پھندا' بن گئی ہے۔ اسرائیل علاقے کا محاصرہ ختم کرے اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں امداد کی محفوظ اور بلارکاوٹ فراہمی کی اجازت دے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اتوار کی صبح درجنوں بھوکے شہری فائرنگ کر کے ہلاک کر دیے گئے۔
اطلاعات کے مطابق، یہ واقعہ رفح کے انتہائی جنوبی حصے میں امداد کی تقسیم کے ایک مرکز پر پیش آیا جسے اسرائیلی۔امریکی منصوبے کے تحت قائم کیا گیا ہے۔
کمشنر جنرل کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت قائم کردہ 'امدادی نظام' کے باعث ہزاروں بھوکے اور ضرورت مند لوگ درجنوں کلومیٹر سفر طے کر کے ایسے علاقے میں امداد لینے کے لیے آنے پر مجبور ہیں جو اسرائیلی فوج کی شدید بمباری کے باعث تقریباً پوری طرح تباہ ہو چکا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا کو رسائی دینے کا مطالبہ
فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ امداد کی فراہمی اور تقسیم بڑے پیمانے پر اور محفوظ انداز میں ہونی چاہیے۔ غزہ میں یہ کام صرف اقوام متحدہ اور 'انروا' ہی کر سکتے ہیں اور یہی بڑے پیمانے پر بھوک کو روکنے کا واحد طریقہ ہے۔
کمشنر جنرل نے بین الاقوامی میڈیا کو غزہ میں رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ وہاں جاری مظالم بشمول آج صبح پیش آنے والے واقعے کے بارے میں حقائق دنیا کے سامنے آ سکیں۔
المناک منظر
یو این نیوز کے نمائندے کے مطابق، آج صبح نام نہاد 'غزہ امدادی فاؤنڈیشن' کے زیراہتمام چلائے جانے والے امداد کی تقسیم کے چار مراکز میں سے ایک پر افراتفری اور المناک مناظر دیکھنے کو ملے۔ اس موقع پر انہوں نے مایوس شہریوں سے بات بھی کی جو طویل فاصلے طے کر کے اپنے بچوں کے لیے کھانا لینے آئے تھے لیکن ان میں بیشتر کو تھکا ہارا اور خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔
ایک کمزور اور تھکی ماندی خاتون کا کہنا تھا 'ہم بھوکے ہیں، بخدا ہم بھوکے ہیں۔ مجھے امدادی مرکز سے کچھ نہیں ملا۔ میں خالی ہاتھ واپس آئی ہوں۔ ہر شے لوٹ لی گئی۔ ہم کہاں جائیں؟ نہ خوراک ہے اور نہ ہی پانی۔ میں اپنے بچوں کی خاطر یہاں انتظار کرتی رہی اور لوگ ایک دوسرے سے خوراک چھینتے رہے۔'
ایک شخص کا کہنا تھا یہ نظام ٹھیک نہیں۔ یہ خوف اور موت کا نظام ہے۔
ایک خاتون نے سوال کیا 'ہم ان حالات کو کیسے پہنچے؟ یہی ہمارا مقدر کیوں ہے؟ میرے بچے نے چار روز سے روٹی نہیں کھائی۔'خوراک کی تلاش میں نصیرت کیمپ سے بھاگم بھاک آنے والے ایک شخص نے بتایا کہ اس کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔ امداد کی فراہمی کا نظام ایسا ہونا چاہیے جس سے سبھی کو ضرورت کے مطابق خوراک ملے۔ یہاں چند ہی لوگ مدد حاصل کر پائے ہیں اور دیگر اس سے محروم رہے۔
امداد کی منظم قلت
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے عسکری انداز میں امداد کی فراہمی کے مںصوبے کے تحت دانستہ بہت کم مقدار میں خوراک فراہم کی جا رہی ہے جس سے بڑے پیمانے پر ضروریات کو پورا کرنا ممکن نہیں۔
مقبوضہ فلسطینی علاقے میں 'اوچا' کے سربراہ جوناتھن وٹل نے کہا ہے کہ دانستہ ایک ایسا منصوبہ بنانا اعتراف جرم کے مترادف ہے جو بین الاقوامی قانون کے تحت بنیادی ترین ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں بھی ناکام رہے۔ اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے امریکہ کی حمایت سے قائم کردہ ادارہ آغاز سے ہی امداد کی فراہمی پر اسرائیل کی پابندیوں کو تقویت دے رہا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
جرمن پارلیمان سائبر حملوں کی زد میں ہے، اسپیکر
-
صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر گورنر خیبرپختونخواہ کو حلف لینے کا حکم
-
مشرق وسطی: تولید میں کمی، کم بچے اور بڑے مسائل؟
-
ویتنام: کشتی الٹنے کا واقعہ، 38 ہلاکتیں، ایک زندہ بچ جانے والے کی کہانی
-
ناراض پی ٹی آئی ارکان کا سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی واپس نہ لینے کا اعلان
-
کراچی میں تسلسل سے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ کیا؟
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس ملتوی؛ مخصوص نشستوں پر حلف برداری نہ ہوسکی، اپوزیشن کا عدالت جانے کا اعلان
-
حکومت کا پن بجلی منافع ٹیرف سے الگ کرنے پرغور، صارفین کو ریلیف ملے گا
-
پولیس کی بروقت جوابی کارروائی، بنوں میں تھانہ بکا خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
-
بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو سینٹ ٹکٹ دینے کی کوئی سفارش نہیں کی
-
جنگ زدہ غزہ میں معمولات زندگی پر ایک نظر
-
منڈیلا ڈے: یو این چیف کا امن، انصاف اور انسانی وقار پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.