ضمنی انتخاب میں کامیابی عوام کا حکومتی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے‘ مریم نواز

عوام خدمت کرنے والوں اور فتنہ فساد پھیلانے والوں کو پہچان چکے ہیں‘وزیر اعلیٰ پنجاب

پیر 2 جون 2025 14:10

ضمنی انتخاب میں کامیابی عوام کا حکومتی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی پی 52سمبڑیال میں ضمنی انتخاب میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کو مبارکباد دی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سمبڑیال کے عوام نے جس اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے اس پر پورا اتریں گے، ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی کامیابی عوام کی مسلسل بے لوث خدمت کا نتیجہ ہے، عوام خدمت کرنے والوں اور فتنہ فساد پھیلانے والوں کو پہچان چکے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ صدر مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے، ثمرات سب تک پہنچیں گے۔واضح رہے کہ پی پی 52 کے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ کی حنا ارشد وڑائچ پہلے نمبر پر رہیں۔