Live Updates

پی ٹی آئی مذاکرات حکومت سے نہیں بلکہ ان سے کرے گی جو کچھ دے سکتے ہیں

حکومت صرف اتنا کرسکتی کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ مذاکرات میں فیس بن جائے، لیکن بات چیت صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہی ہوگی ۔رہنماء پی ٹی آئی راؤف حسن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 4 جون 2025 23:00

پی ٹی آئی مذاکرات حکومت سے نہیں بلکہ ان سے کرے گی جو کچھ دے سکتے ہیں
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 04 جون 2025ء ) رہنماء پی ٹی آئی راؤف حسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات حکومت سے نہیں بلکہ ان سے کرے گی جو کچھ دے سکتے ہیں، حکومت صرف اتنا کرسکتی کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ مذاکرات میں فیس بن جائے، لیکن بات چیت صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہی ہوگی ۔انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے پاکستان کی 76سالہ تاریخ میں اس قسم کا ظلم اور فسطائیت دیکھی ہے؟پچھلے تین سالوں میں پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ کیا گیا ہے کیا کسی اور جماعت نے اس کا تھوڑا سابھی برداشت کیا ہے؟26نومبر کو جب ہمارا مارچ تھا تو ریاست نے کیا کچھ نہیں کیا؟جب آپ گلیاں بازار بند کردیں گے تو پھر ایک سیاسی جماعت کیا کرے گی؟پی ٹی آئی مذاکرات حکومت سے نہیں بلکہ ان سے کرے گی جو کچھ دے سکتے ہیں، ہم پہلے جب حکومت سے مذاکرات کئے تو یہ اس قابل نہیں کہ ہماری عمران خان سے ملاقات بھی کراسکیں، ان کے ساتھ بیٹھ کر ہم پھر کیا لے سکتے ہیں؟حکومت صرف اتنا کرسکتی کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ مذاکرات میں فیس بن جائے۔

(جاری ہے)

لیکن بات چیت صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہی ہوگی ۔ پروگرام میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ درست ہے کہ پاور تو پاور سے بات کرتی ہے، اصولی طور پر جب دو طاقتیں آمنے سامنے ہوں تو مذاکرات ہوتے ہیں، جب سے عمران خان حکومت سے نکلے ہیں، پی ٹی آئی کو لگتا ہے کہ ان کے پاس بہت بڑی طاقت ہے، بانی پی ٹی آئی کے ذہن میں ابھی تک یہی ہے کہ ان کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ کسی بھی طاقت کو ملیامیٹ کرسکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی جو بھی سمجھیں لیکن زمینی حقائق ان کا ساتھ نہیں دے رہے، بانی پی ٹی آئی اب راستے بند ہوتے دیکھ کر ڈپریشن کا شکار ہیں۔

آصف زرداری کے مطابق جیل سواسال کے بعد شروع ہوتی ہے، اور بانی پی ٹی آئی کی جیل اب شروع ہوچکی ہے ،سمجھ نہیں آتا کہ کون سے کارڈز ہیں ان کے پاس؟ دھوپ میں پڑی برف کی طرح عمران خان کی پارٹی اور قوت تحلیل ہوچکی ہے، اب ان کے نزدیک میرجعفر میر صادق کی بجائے یزید اور فرعون ہوگئے ہیں۔اب جب راستے بند ہوتے دیکھ رہے ہیں تو بیانیہ بنا رہے کہ میں جیل کے اندر انقلاب برپا کرسکتا ہوں۔ 
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات