Live Updates

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، ایک ہزار ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور

جی ڈی پی گروتھ ہدف 4.2فیصد ،برآمدات کا ہدف 35ارب ڈالر مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی،این 25کے بجٹ میں 20ارب روپے کی کٹوتی ،داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے 20ارب، دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 35ارب، مہمند ڈیم کیلئے 35.7ارب روپے مختص

بدھ 4 جون 2025 21:15

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، ایک ہزار ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)قومی اقتصادی کونسل نے ایک ہزار ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ ،آئندہ مالی سال کیلئے 4.2فیصد جی ڈی پی گروتھ ،برآمدات کا ہدف 35ارب ڈالر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ،این 25کے بجٹ میں 20ارب روپے کی کٹوتی ،داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے 20ارب، دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 35ارب، مہمند ڈیم کیلئے 35.7ارب روپے مختص کردیئے گئے ۔

بدھ کو قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی ،وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شرکت کی،اجلاس میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے، قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بجٹ اہداف کی منظوری کے حوالے سے غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قومی ترقیاتی پلان، پی ایس ڈی پی، میکرو اکنامک اہداف کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت، سروسز سیکٹر کے اہداف کی منظوری سے متعلق مشاورت کی گئی۔ پلاننگ کمیشن ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل سے 1ہزار ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی، جبکہ این ای سی سے آئندہ مالی سال کیلئے 4.2فیصد جی ڈی پی گروتھ ہدف منظور کیا گیا۔

اجلاس میں بلوچستان میں این 25کیلئے بجٹ میں کٹوتی کرتے ہوئے 120ارب کی بجائے 100ارب روپے کا پیکیج منظور ہوا، اجلاس میں برآمدات کا ہدف 35ارب ڈالر مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔وفاقی حکومت نے وزارت آبی وسائل کیلئے 147ارب روپے، داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے 20ارب، دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 35ارب، مہمند ڈیم کیلئے 35.7ارب اور کراچی بلک واٹر سپلائی کیلئے 8.2ارب روپے مختص کیے ہیں۔

کراچی کے کی-فور منصوبے کیلئے 9.4ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ایس آئی ایف سی کیلئے 50کروڑ، سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے 4.7ارب، اسپارکو کیلئے 4ارب جبکہ پارلیمنٹرین سکیموں کیلئے 50ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کیلئے 2.7ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 302ارب، ڈی جی خان این-55منصوبے کیلئے 11.4 ارب، ہوشاب-خضدار ایم8سیکشن کیلئے 7ارب، خضدار،کچلاک، کراچی-کوئٹہ اور کچلاک-چمن سیکشن کیلئے علیحدہ علیحدہ 40، 40ارب جبکہ حیدرآباد،سکھر موٹروے کیلئے 30ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

وزارت دفاع کیلئے 11.5ارب، نیو گوادر ایئرپورٹ کیلئے 4ارب، تعلیم کیلئے 19.2 ارب، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے دانش اسکولوں کیلئے 9ارب، وزیراعظم یوتھ اسکل پروگرام کیلئے 4.3ارب اور خصوصی علاقوں و صوبوں کیلئے 16.2ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا کیلئے محض 55کروڑ، سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 47.4ارب، سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے 20ارب، کراچی انڈسٹریل ایریا کی سڑکوں کیلئے 2.5ارب، سندھ کوسٹل ہائی وے کیلئے 4ارب، نواب شاہ-رانی پور ہائی وے، سانگھڑ این5کیلئے 6،6 ارب، بلوچستان کیلئے 93ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے 70.4ارب، آزاد جموں و کشمیر کیلئے 45 ارب، گلگت بلتستان کیلئے 37ارب، ہائر ایجوکیشن کے 140منصوبوں کی فنڈنگ کیلئے 45ارب، وزارت آئی ٹی کیلئے 13.5 ارب، کراچی آئی ٹی پارک کیلئے 4ارب، اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کیلئے 5ارب روپے رکھے گئے ہیں۔وزارت داخلہ کے 16 منصوبوں کیلئے 11ارب، سیف سٹی اسلام آباد کیلئے 3ارب، نادرا ڈیجیٹل اکنامی منصوبے کیلئے 2.5 ارب، اسلام آباد ڈویلپمنٹ پیکیج کیلئے 2ارب، ایچ-16 ماڈل جیل کیلئے 1.1ارب، وزارت قانون کیلئے 1.7 ارب، جی-10 کورٹس فیسلیٹیشن سینٹر کیلئے 1.1 ارب، وزارت میری ٹائم کیلئے 3.3 ارب، گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری کیلئے 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

صحت کے منصوبوں کیلئے 15.3 ارب، جناح میڈیکل کمپلیکس کراچی میں قائداعظم ہیلتھ ٹاور کیلئے 5 ارب، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 4.7 ارب، وزارت منصوبہ بندی کیلئے 12.42 ارب، سیلاب زدہ بلوچستان کیلئے 8 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔وزارت توانائی کیلئے 104 ارب، این ٹی ڈی سی کی بہتری کیلئے 16 ارب، داسو ٹرانسمیشن لائن کیلئے 16 ارب، رحیم یار خان-بہاولپور 220 کے وی لائن کیلئے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ریلوے کیلئے مجموعی طور پر 24 ارب روپے رکھے گئے ہیں جن میں تھرکول ریلوے لائن کیلئے 9.3 ارب، ریلوے کارگو، بوگیوں اور کوچز کی خریداری کیلئے 7 ارب روپے شامل ہیں۔وزارت توانائی کیلئے 104 ارب اور این ٹی ڈی سی کا نظام بہتربنانے کیلئے 16ارب روپے ترقیاتی بجٹ مختص کیے گئے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات