مولانا بشیر احمد شاد کا سانحہ انتقال بہت بڑا سا نحہ ہے‘ جے یو آئی (س)

وہ جمعیت کا ناقابل فراموش فکری اثاثہ تھے ان کا مولانا سمیع الحق شہیدسے قلبی لگائو اپنی مثال آپ تھا

پیر 2 جون 2025 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء) جمعیت علماء اسلام(س) کے صوبائی امیر پیر عبد القدوس نقشبندی، مرکزی سالاروامیرلاہور مولانا قاری اعظم حسین،ناظم اعلی مولانا محمد طیب عثمانی، سیکرٹری اطلاعات قاری رحمت اللہ لا شاری، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا عبد الروف ربانی، مولانا علی شاہ ،قاری واحد بخش ،قاری عبد الحمید تونسوی، مولانا توقیر عباس ودیگر نے جمعیت علما اسلام( س) کے مرکزی سینئر نائب میر مولانا بشیر احمد شاد کا سانحہ انتقال پر گہرے رنج وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا مولانا بشیر احمد شاد بلند پایہ عالم دین چشتیاں جامعہ محمودیہ نہ صرف مہتمم بلکہ حافظ الحدیث مولانا عبد اللہ درخواستی مولانا غلام غوث ہزاروی مولانا عبید اللہ انور شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق شہید اور شہید ملت مولانا حامد الحق حقانی کے بلند پایہ اور گرانقدر نسبتوں کے امین وحدی خواں تھے، چند دن قبل مئی کے اواخر میں جامعہ محمودیہ چشتیاں امیر مرکزیہ میں نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن مولانا عبد الحق ثانی، شاہین جمعیت مرکزی ناظم اعلی جمعیت مولانا سید یوسف شاہ، مولانا عرفان الحق حقا نی، مولانا خزیمہ سمیع، مولانا اسامہ سمیع کا عیادت کے لیے حاضری پر جس طرح علالت کے باوجود جمعیت کے جھنڈوں کے جھرمٹ میں استقبال کروایا اور بے پناہ محبتوں سے نوازا اس سے وہ اپنے صاحبزادہ گان وکارکنان جمعیت کو پیغام دیکر گئے ہیں کہ ہم سب کا اوڑھنا بجھونا جمعیت علما اسلام(س) ہے حقیقت یہ ہے کہ پوری جمعیت اور قوم ملت مخلص بے شمار صلاحیتوں کے مالک ایک مدبر راہنما سے محروم ہو ئی ہے، اللہ تعالی ان کی مغفرت کاملہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین۔