Live Updates

پاکستان ٹیکس بار کاایس آر او 709پر عملدرآمد کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ

تجویز کردہ اقدامات بارے رجسٹرڈ پرسنز کو ابھی اتنا زیادہ شعور وآگاہی نہیں ‘ چیئرمین ایف بی آکو خط

پیر 2 جون 2025 14:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ایس آر او 709پر عملدرآمد کرانے کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رجسٹرڈ پرسنز کو اتنا زیادہ شعور وآگاہی نہیں ہے کہ قلیل عرصے میں ایف بی آر کے سسٹم کے ساتھ منسلک ہو جائیں ۔چیئرمین فیڈرل بورڈآف ریونیو کو بھیجے گئے خط میں پاکستان ٹیکس بار کے صدر انورکاشف ممتاز،سینئر نائب صدرو زاہد عتیق چودھری،فاروق مجید ،نائب صدور عاشق علی رانا،طاہر بشیر مغل،ملک صولت ستار،جنرل سیکرٹری ریحان صدیقی،جوائنٹ سیکرٹری سید عرفان حیدر اور سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے کہا کہ ایس آر او 709میں تمام کمپنیوں ،اے اوپیز اور انفرادی کمپنیوں کو ایف بی آر کے سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جس سے سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ پرسنز جن میں کمپنیوں کو یکم جون اور اے او پیز کو یکم مئی کا ٹائم دیا گیا تھا کہ وہ اپنے سیلز فروخت کی انوائسز کو براہ راست ایف بی آر کے سسٹم کے ساتھ منسلک کریں گے۔

(جاری ہے)

مدت کم ہونے کی وجہ سے تمام متعلقہ لوگ تشویش میں مبتلا ہیں اس لئے ایف بی آر تاریخ میں توسیع کرے ۔مزید ایک ماہ کا اور وقت دیا جائے تاکہ وہ آسانی کے ساتھ اپنے سسٹم کو ایف بی آر کے سسٹم کے ساتھ منسلک کر سکیں اور یہ عمل شفافیت لانے ساتھ ساتھ دستاویزی معیشت میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔خط میں کہا گیاہے کہ آٹو میشن ہمیشہ سے ٹیکس بارز کا مطالبہ رہا ہے جس کی طرف ایف بی آر تیزی کے ساتھ گامزن ہے مگر لوگوں میں شعور آگاہی کی اشد ضرورت ہے،اس لیے انہیںمزید وقت دینا چاہئے تاکہ وہ اپنے معاملات کو درست کرسکیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات