پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی کارروائی،2 فوڈ پوائنٹس کو 35 ہزار روپے جرمانہ

پیر 2 جون 2025 15:26

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے بھیرہ سروس ایریا میں 29 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی اور 2 معروف فوڈ پوائنٹس پر 35 ہزار روپے جرمانے عائدکئے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے ٹیموں کے ہمراہ مزید کارروائی کرتے ہوئے 27 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کئے ۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ مسافروں کو معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ مسافر کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1233 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :