کمشنر ساہیوال ڈویژن کا صبح سویرے شہر کا دورہ، قربانی کے جانوروں کی مختلف سڑکوں پر موجودگی پر اظہار برہمی

پیر 2 جون 2025 16:06

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے صبح سویرے شہر کا دورہ کیا، قربانی کے جانوروں کی مختلف سڑکوں پر موجودگی پر اظہار برہمی کیا، شہر میں جانور لانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی کمشنر ساہیوال ڈویژن کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہر میں قربانی کے جانوروں کی مختلف سڑکوں پر موجودگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے شہر میں جانور لانے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ امام بارگاہ قصر بتول کے سامنے ٹف ٹائل لگانے کا کام جلدمکمل کیا جائے۔انہوں نے وان بازار اور شو مارکیٹ میں تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اردو بازار میں سیوریج کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔کمشنرساہیوال شعیب اقبال سید نے عید الضحی کے موقع پر لگائی گئی منڈیوں میں اوور چارجنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو اوورچارجنگ ایشو پر قابو پانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔\378