ڈسٹرکٹ جیل سبی کے قیدیوں کے مختلف بلڈ ٹیسٹ

پیر 2 جون 2025 16:37

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) کمشنر سبی جہانزیب شیخ اور ڈسٹرکٹ چیرمین سبی سردار زادہ میر بجار خان ڈومکی کے احکامات کی روشنی میں محکمہ صحت سبی نے ڈسٹرکٹ جیل سبی کے قیدیوں کے مختلف بلڈ ٹیسٹ کئے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی کی سربراہی میں عملہ نے جیل کے قیدیوں کے ہیپاٹایٹس، بی اور سی، ایڈز سمیت دیگر نوعیت کے ٹیسٹ کئے ھیپاٹایٹس بی کے کل ٹیسٹ 64 کیے گئے جس میں ایک پازیٹیو آیا ہے۔ قیدیوں کے ہیپاٹاٹیس سی کے 64 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 5 پازیٹیو آئے ، ویکسین vacine 52 ، پی سی أر۔06 جبکہ ایچ آئی وی ٹیسٹ 64 کئے گئے جس میں کوئی پازیٹیو نہیں آیا۔ محکمہ صحت کے عملہ نے 52 قیدیوں کی ویکسینیشن بھی کی۔\378

متعلقہ عنوان :