Live Updates

عراق کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

پیر 2 جون 2025 16:48

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)عراق کے وزیرِ اعظم محمد شیاع السودانی نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی جبکہ اس دوران وہ لبنانی صدر جوزف عون کی میزبانی کر رہے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق لبنانی صدر جوزف عون کا عہد صدارت سنبھالنے کے بعد بغداد کا یہ اولین دورہ ہے۔نومبر میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جنگ بندی سے مزاحمتی گروپ حزب اللہ کے ساتھ ایک سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے تنازعے کا خاتمہ ہو گیا جس میں دو ماہ کی جنگ بھی شامل تھی۔لبنانی حکام نے ملک کے جنوب میں چار دنوں میں تیسرے ہلاکت خیز اسرائیلی حملے کی اطلاع دی۔ لبنانی صدر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں عراقی رہنما نے لبنان کی خودمختاری کے خلاف بار بار اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قراردیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات