Live Updates

جنگ بند کرو، بھوک ہمیں نگل رہی ہے،جبالیہ کے شہریوں کا حماس پر زور

بے گھر ہو چکے ہیں ،کوئی پناہ گاہ ہے اور نہ ہی محفوظ علاقہ بچا ہے جہاں سر چھپا سکیں،شہری

پیر 2 جون 2025 16:56

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)شمالی غزہ کے علاقے جبالیا کے شہریوں نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ فوری طور پر ختم کرے۔ مقامی شہریوں نے کہا ہے کہ وہ عام لوگ ہیں، جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے اور ان کے بچے بھوک سے تڑپ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ بے گھر ہو چکے ہیں اور ان کے پاس کوئی پناہ گاہ ہے اور نہ ہی محفوظ علاقہ بچا ہے جہاں وہ سر چھپا سکیں۔یہ اپیل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ میں گذشتہ تقریبا بیس ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والی بات چیت کسی ٹھوس پیش رفت سے محروم ہے۔ اسرائیل نے مارچ کے وسط میں چھ ہفتوں کی جنگ بندی کے بعد دوبارہ بھرپور فوجی کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات