رواں ماہ سکھوں کی دو اہم مذہبی تقریبات کے شیڈول کا اعلان

جوڑمیلہ کی تقریب 16جون ،مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب 29جون کو ہوگی

پیر 2 جون 2025 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء) متروکہ وقف املاک بورڈ نے رواں ماہ سکھوں کی دو اہم مذہبی تقریبات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ترجمان کے مطابق سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو جی کے شہیدی دن (جوڑمیلہ)کی تقریب 16جون کو ہوگی جبکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب 29جون کو ہوگی۔ دونوں تقریبات گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق بھارت سمیت دنیا بھر کے سکھ یاتریوں کو تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ شیڈول کے مطابق بھارتی یاتریوں کے پہلے گروپ کی 9جون کو واہگہ بارڈر کے راستے آمد متوقع ہے ۔بھارتی یاتریوں کے دوسرے گروپ کی 22جون بروز اتوار کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان آنے کاامکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کا بارڈر بند ہے، پاکستان بھارتی سکھ یاتریوں کے لئے بارڈر کھول دے گا۔