لاہور ، باٹا پور میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ، ماں اور بیٹی قتل

پیر 2 جون 2025 17:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء) باٹا پور کے علاقے میں فائرنگ کر کے ماں اور بیٹی کو قتل کر دیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق مقتولین میں 45سالہ نبیلہ اور 16سالہ بیٹی زنیشہ شامل ہیں، مقتولین کو ان کے قریبی عزیز سجاول نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس نے بتایا کہ اہل خانہ کے مطابق واقعہ تعویذ کرنے کے الزام کے باعث پیش آیا، مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں، واقعہ میں ملوث ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :