Live Updates

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی سمبڑیال کا ضمنی انتخاب جیتنے پر حنا ارشد وڑائچ کو مبارکباد

پیر 2 جون 2025 18:47

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی سمبڑیال کا ضمنی انتخاب جیتنے پر حنا ارشد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سمبڑیال کے عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں اور ان کے اعتماد اور حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سمبڑیال کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہم اس پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی دراصل عوام کی حکومت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی عوام کی مسلسل بے لوث خدمت کا نتیجہ ہے، آج عوام خدمت کرنے والوں اور فتنہ و فساد پھیلانے والوں میں فرق پہچان چکے ہیں، صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے اور اس کے ثمرات بہت جلد ہر شہری تک پہنچیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات