مریدکے ، سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری ڈکیت مارا گیا ،ساتھی فرار

پیر 2 جون 2025 18:48

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)مریدکے چوبیس گھنٹے کے دوران دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ ،پچاس کے قریب سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری ڈکیت مارا گیا جبکہ ساتھی فرار ہوگئے ۔مریدکے سٹی پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ بھیانوالہ روڈ پر لوٹ مار کرنے والے تین ڈاکوئوں اور شہریوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ،پولیس کی بھاری نفری جب موقع پر پہنچی تو ایک ڈاکو زخمی حالت میں پڑا تھا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوچکے تھے ۔

(جاری ہے)

زخمی ڈاکو کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرنا چاہا مگر وہ دم توڑ گیا جس کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو اسکا نام عارف سکنہ سادھوکی تحصیل کامونکی معلوم ہوا اور پچاس کے قریب قتل ڈکیتی راہزنی سنگین وارداتوں کا ریکارڈ یافتہ نکلا ۔پولیس کے مطابق ایک ون ٹو فائیو موٹرسائکل بھی ملی ہے جبکہ فرار ڈاکووں کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے منتقل کردی ہے واضع رہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران عارف دوسرا ڈاکو ہے جو مارا گیا۔