کوٹلی میں پانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور دیگر منصوبہ جات کی منظوری دے دی گئی ،وزیر فزیکل پلاننگ و پبلک ہیلتھ آزاد کشمیر

پیر 2 جون 2025 18:57

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) وزیر فزیکل پلاننگ و پبلک ہیلتھ آزاد کشمیر چوہدری  یاسر سلطان نے کہا ہے کہ کوٹلی میں پانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور دیگر منصوبہ جات کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر فوری طور پر کام.  شروع کیا جا رہا ہے .کوٹلی کے شہریوں سے مسائل سے آگاہ ہوں ۔محکمہ پبلک ہیتلھ کو ہدایت کر دی گئ ہے کہ منظور شدہ پراجیکٹس پر فوری کام شروع کیا جائے خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ کوٹلی کے سابق صدر مرزا زاہد بیگ اورسابق ڈپٹی سیکرٹری منظر بشیر قریشی کو کوٹلی میں پانی کے شدید بحران کے حوالے سے ہوچھے گئے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیاچوہدری یاسر سلطان نے کہا کہ کوٹلی میں پہلے بننے والی گریٹر واٹر سپلائ  سکیم میں فلٹریشن پلانٹ سمیت بہت سی چیزیں چھوڑ دی گئ جس کی وجہ  سے بحران پیدا ہوا ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت ازاد کشمیر بھر میں عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کےلئے کوشاں ہے مہتمم پبلک ہیتلھ مرزا رضوان نے کہا ہے کہ شدید گرمی میں پانی کی ضرورت بڑھ جانے بجلی کے وولٹیج کی کمی اور ٹیوب ویلوں میں پانی کم۔ہونے کی وجہ سے پانی کا بحران پیدا ہوا ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اعلان کردہ پندرہ کروڑ کی رقم بڑھ کر 23 کروڑ ہو گئ ہے اس پر فوری طور پر کام شروع ہو چکا ہے ۔وزیر اعظم اور وزیر حکومت کی خصوصی ہدایات پر اس بحران پر قابو پا نے کے لئے اقدامات جاری ہیں ۔