
واسا کوئٹہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس، مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش، ملازمین کیلئے ریلیف، سولرائزیشن پر زور
پیر 2 جون 2025 19:05
(جاری ہے)
وزیر پی ایچ ای سردار کھتیران نے ہدایت کی کہ مانگی ڈیم سے کوئٹہ شہر کو پانی کی فراہمی دسمبر 2025 تک مکمل طور پر بحال کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں جتنا پانی عوام کو دینا چاہیے وہ نہیں دے رہے اور جتنا ریونیو ہمیں ملنا چاہیے وہ بھی نہیں مل رہا۔انہوں نے بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واسا کے تمام ٹیوب ویلز کو ہر صورت سولر سسٹم پر منتقل کرنا ہوگا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ دنیا بھر میں ترقیاتی منصوبے سولر پر منتقل کیے جا رہے ہیں اور اسی طرز پر بلوچستان میں بھی اقدامات کیے جائیں گے۔اجلاس میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (STP) کی آؤٹ سورسنگ اور سولرائزیشن پر فوری ورکنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ واسا کے ڈیڈ اسٹاک اور ناکارہ اشیائ کی نیلامی کی اجازت بھی دی گئی۔وزیر پی ایچ ای نے محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ "مہینوں کا کام دنوں میں مکمل کیا جائے تاکہ ریونیو بڑھے اور عوام کو بہتر خدمات فراہم ہوں۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ اگر دیگر بورڈز کے ملازمین کو ایڈہاک ریلیف دیا جا رہا ہے تو واسا ملازمین کو بھی یہ سہولت دی جائے گی۔ سردار کھتیران نے ٹینکرز مافیا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام 3 ہزار روپے میں ٹینکر والوں سے پانی خریدتے ہیں لیکن حکومتی واجبات کی ادائیگی سے گریز کرتے ہیں۔ایم ڈی واسا نے اجلاس میں بتایا کہ شہر کے کچھ علاقوں میں عوام پانی کے بلوں کے بارے میں جانتی ہی نہیں۔ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے مزید کہا کہ محمکہ کے غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی۔اجلاس میں سیکریٹری پی ایچ ای عمران گچکی نے تجویز دی کہ واسا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت واٹر بوتل لانچ کرے، کیونکہ محکمہ کے پاس معیاری واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس موجود ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
5 جولائی 1977 کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا، یہ دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور صدر میں نویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
امام حسین علیہ السلام کا فلسفہ حق، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
حوالدار لالک جان شہید کا 26واں یوم شہادت 7جولائی کو منایا جائے گا
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ،عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
-
لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
-
مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے، مشعال ملک
-
مالی سال 25-2024 میں تجارتی خسارہ 9 فیصد اضافے سے 26.27 ارب ڈالر تک جاپہنچا
-
چوہدری شافع حسین کا منڈی بہائوالدین کا دورہ ،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.