وزیراعلیٰ مریم نوازکا پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مسلم لیگ(ن) کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کو مبارکباد

پیر 2 جون 2025 22:07

وزیراعلیٰ مریم نوازکا پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی انتخاب میں کامیابی پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کو مبارکباد دی ہے۔سمبڑیال کے عوام نے جس اعتماد کامظاہرہ کیاہے اس پر پورا اتریں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سمبڑیال کے عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں اور شکریہ ادا کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پربھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی کامیابی عوام کی مسلسل بے لوث خدمت کا نتیجہ ہے۔عوام خدمت کرنے والوں اور فتنہ فساد پھیلانے والوں کو پہچان چکے ہیں ۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ صدرپاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے، ثمرات سب تک پہنچیں گے۔