پاکستان ٹیم کیساتھ میری پہلی سیریز اس سے بہتر نہیں ہو سکتی تھی،ہیڈ کوچ

پیر 2 جون 2025 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ٹیم کیساتھ میری پہلی سیریز اس سے بہتر نہیں ہو سکتی تھی۔

(جاری ہے)

مائیک ہیسن نے بنگلادیش ٹیم کو وائٹ واش کیے جانے کے بعد جاری بیان میں لکھا پاکستان ٹیم کے ساتھ میری پہلی سیریز اس سے بہتر نہیں ہو سکتی تھی، ہم نے اپنے آپ کو چیلنج کرنے کے لیے تیار کیا۔مائیک ہیسن نے کہا کہ ہم نے مختلف کمبی نیشن آزمائے، ضرورت کے مطابق بیٹنگ لائن بنائی اور بولنگ میں اپنی کاکردگی جانچی۔انہوں نے کہا کہ جس طرح اس نوجوان گروپ نے پرفارم کیا اس پر فخر ہے۔